سؤل، یکم مئی ( یواین آئی) جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھٹے میں کورونا کے محض نو کیسز سامنے آئے ہیں اور یہ مسلسل تیسرا دن ہے جب اتنے کم کیسز درج کئے گئے ہیں ۔
نیوز ایجنسی يونهاپ نے کوریا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈپریوینشن کے حوالے
سے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے نو کیسز سامنے آئے ہیں اور اب تک یہاں كورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10774 ہو گئی ہے اور 9072 افراد صحتیا ب بھی ہو گئے ہیں ۔
اب ملک میں 1702 کیسز ہیں جو زیر علاج ہیں ۔