حیدر آباد 24 اکتوبر (یو این آئی) مرکزی وزیر کوئلہ کشن ریڈی کی صدارت میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ارکان کے ساتھ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے سکندر آباد ریل نیلا ئم میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں تلنگانہ اور کرناٹک ریاستوں کے ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ان
ارکان پارلیمنٹ نے ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر ارون کمار جین کے ساتھ ریلوے پراجکٹس کے ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ان ارکان پارلیمنٹ نے مختلف پراجکٹس پر حکام کو توجہ دلائی اور ان کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی جلد تکمیل کو یقینی بنانے پر زور دیا۔