نئی دہلی، 17 مارچ (یو این آئی) راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے نامزد رکن سوپن داس گپتا کے ایوان کی رکنیت سے استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔
ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے بدھ کے روز ایوان کو اطلاع دی کہ چیئرمین نے مسٹر گپتا کا ایوان بالا کی رکنیت سے استعفیٰ کر لیا ہے اور
یہ آج سے نافذ ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے گپتا کو مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں تارکیشور سیٹ سے اپنا امیدوار بنائے جانے کے بعد ان کی امیدواری کے سلسلے میں تنازعہ پیدا ہو گیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے منگل کے روز ایوان سے استعفیٰ دے دیا تھا۔