نئی دہلی،18اکتوبر(یواین آئی)کانگریس صدر سونیا گاندھی کا ہریانہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرنے کا پروگرام کسی وجہ سے ملتوی کردیاگیا ہے۔
کانگریس پارٹی نے جمعہ کو یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ محترمہ گاندھی کے ہریانہ کے مہیندر گڑھ میں ہونےوالے انتخابی جلسے کے
پروگرام کو ملتوی کیاگیا ہے۔مسٹر راہل گاندھی اس جلسے سے خطاب کریں گے۔
پارٹی کے مطابق محترمہ گاندھی کو دوپہر تین بجے ریلی سے خطاب کرنا تھا۔اسے کورکرنے کےلئے دہلی سے صحافیوں کی ٹیم بھی لےجائی جارہی تھی۔محترمہ گاندھی کی پارٹی کی کمان دوبارہ سمبھالنے کے بعد یہ پہلی انتخابی ریلی تھی۔