: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 26 مارچ ( یواین آئی) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومت کے 21 دن کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وبا کے خلاف حکومت جو بھی قدم اٹھائے گی پارٹی اس کی حمایت کرے گی ۔ محترمہ گاندھی نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کو مکتوب ارسال کر کہا ہے کہ کانگریس کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں حکومت اور ملک کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔ اس وبا سے
نمٹنے کے لئے حکومت جو بھی قدم اٹھائے گی پارٹی اس کی حمایت کرے گی ۔مسٹر مودی کے پورے ملک میں 21 دن کے لاک ڈاؤن کو صحیح قدم قرار دیتے ہوئے کانگریس صدر نے کہا کہ اس وائرس نے پوری دنیا کو بحران میں ڈال دیا ہے اور بالخصوص معاشرے کے کمزور طبقے کے لوگو کے لئے یہ چیلنج بن گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک اس بیماری کو شکست دینے کے لئے متحد ہے اور کانگریس پارٹی اس کو شکست دینے کے حکومت کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے ۔