نئی دہلی، 20 نومبر (یو این آئی) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ملک کے باشندوں کو چھٹ تیوہار کی مبارکبادی دی اور کہا کہ یہ تیوہار عوام کو صفائی، بھائی چارے اور شائستگی کا پیغام دیتا ہے محترمہ گاندھی نے جمعہ کے روز یہاں جاری ایک پیغام میں کہا،’ سورج کی پوجا دنیا کی کئی قدیم تہذیبوں میں مختلف شکل میں رہی ہے اور ہندوستان میں
سوریہ دیو کی پوجا کی روایت قدیم زمانے سے چلی آ رہی ہے۔
بہار، مشرقی اترپردیش اور جھارکھنڈ سمیت ملک کے کئی مقامات پر چھٹ پوجا کا انعقاد بڑے پیمانے پر ہونے سے ہمیں زندگی میں صفائی، بھائی چارے اور شائستگی پر عمل پیرا ہونے کا پیغام دیتا ہے۔
غروب آفتاب کی پوجا کے بعد طلوع آفتاب کی پوجا ہماری اعلیٰ روایت اور قابل فخر روایت کی ایک ایسی مثال ہے جو ہندوستان کی بے مثال ثقافت کو ظاہر کرتا ہے‘۔