نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پاکستانی ایجنٹ اور صحافی نصرت مرزا کے دورہ ہندوستان سے متعلق سابق نائب صدر حامد انصاری کے بیان پر آج جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہیں کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی اور مسٹر انصاری کی نیت غلط تھی اور وہ ہندوستان کے مفادات کے خلاف کام کر رہے تھے۔
بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ
نے یہاں پارٹی کے مرکزی دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس اور سابق نائب صدر حامد انصاری نے پاکستانی ایجنٹ اور صحافی نصرت مرزا کے بارے میں غلط حقائق پیش کیے ہیں۔
یہ اپنے آپ میں ایک بڑی ستم ظریفی ہے کہ مرکز میں اس وقت کی کانگریس کی قیادت والی متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت پاکستان سے سیکھنا چاہتی تھی، جس نے ملک پر 26/11 کا حملہ کیا تھا، دہشت گردی سے خلاف کیسے لڑنا ہے۔