نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی)کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی اتر پردیش انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای)انگریزی کے سوال نامہ کے ایک پیرا میں کیے گئے ایک تبصرہ کو خاتون مخالف سوچ بتاتے ہوئے حکومت پر سخت حملہ کیا اور کہا کہ اس طرح کی سوچ خواتین کو سماج میں پیچھے لے جانے والی ہے محترمہ
گاندھی نے لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران یہ موضوع اٹھایا اور حکومت سے اس معاملے میں مداخلت کرکے سوال کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
محترمہ واڈرا نے اس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا’ناقابل یقین‘! کیا ہم واقعی بچوں کو یہ سب سکھارہے ہیں۔ اس سے واضح ہے کہ بی جے پی حکومت خواتین کے سلسلے میں اس طرح کی فرسودہ سوچ کی حمایت کرتی ہوگی، ورنہ وہ نصاب میں ایسی فکر کو جگہ کیوں دیتی۔