نئی دہلی/28مئی(ایجنسی) کانگریس صدر راہل گاندھی اپنی ماں اور یوپی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی کے میڈیکل چیک اپ کرانے کے لئے امریکہ گئے ہیں۔ راہل گاندھی نے خود ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی ہے۔ اپنے اس ٹوئٹ میں کانگریس صدر راہل گاندھی نے بی جے پی کی سوشل میڈیا ٹیم کو لے کر طنز کستے ہوئے کہا کہ فکر نہ کریں، وہ جلد ہی واپس لوٹ رہے ہیں۔
دراصل راہل گاندھی کے بیرون ممالک میں جانے کے بعد سوشل میڈیا میں اس کو لے کر کافی مذاق اڑایا جارہا تھا۔ ایسے میں انہوں نے خود ہی اپنے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل پر ٹوئٹ کرکے اس کی اطلاع دی اور بی جے پی پر طنز کسا۔
18px; text-align: start;">
راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کچھ دن کے لئےملک سے باہر رہوں گا۔ سونیا جی کے سالانہ میڈیکل چیک اپ کے لئے ساتھ جارہا ہوں۔ بی جے پی سوشل میڈیا کی ٹرول آرمی زیادہ پریشان نہ ہو، میں جلد ہی لوٹ رہا ہوں۔
Rahul Gandhi
✔
@RahulGandhi
Will be out of India for a few days, accompanying Sonia ji to her annual medical check up.
To my friends in the BJP social media troll army: don’t get too worked up...I'll be back soon!
10:08 PM - May 27, 2018