نئی دہلی، 14ڈسمبر(ذرائع)) 12 ارکان پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کی بقیہ مدت سے معطلی کے مسئلہ پر اب تک مرکزی حکومت کے خلاف اپوزیشن کی یکجہتی سامنے آئی ہے-
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے اس معاملے میں حکمت عملی بنانے کے لیے آج این سی
پی، ڈی ایم کے، اور شیوسینا کے رہنماؤں سے بات چیت کی-
ذرائع نے بتایا کہ این سی پی کے رہنما شرد پوار، شیوسینا رہنما سنجے راؤت، ڈی ایم کے ، کے ٹی آر بالو، بائیں بازو کے لیڈر سیتارام یچوری اور نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ میٹنگ میں شریک ہیں-