the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 28 دسمبر(یو این آئی)کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پارٹی کے 135ویں یوم تاسیس پر آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر پر ترنگالہرایااور پورے ملک میں چلنے والے پارٹی کے ’’آئین بچاؤ۔بھارت بچاؤ‘ مہم کی ابتداکی۔
کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقد پروگرام میں پارٹی کےسابق صدر راہل گاندھی، سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، سینئر لیڈر اے کے انٹونی اور موتی لال وہرہ سمیت دیگر اہم لیڈروں نے شرکت کی تھی۔ محترمہ گاندھی نے وندے ماترم اور راشٹرگان کے درمیان پرچم کشائی کی اور کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کی۔
پارٹی لیڈروں نے اس موقع پر ملک کے سبھی ریاستوں کی راجدھانیوں میں پرچم کشائی کی اور ’’آئین بچاؤ۔ ہندوستان بچاؤ‘ مہم کی شروعات کی۔
مسٹر راہل



گاندھی نے اس موقع پر آسام میں کئی پروگراموں میں حصہ لیا اور جلسہ عام سے خطاب کیا۔ آسام میں سب سےپہلے لوگ شہریت ترمیمی قانون اور قومی شہریت رجسٹر کے خلاف سڑکوں پر اترے اور پھر یہ مظاہرہ پورے ملک میں پھیل گیا۔ مظاہرے کے دوران کئی جگہوں پر پرتشدد واقعات ہوئے جس میں کئی لوگ مارے گئے اور بڑے پیمانے پر پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچایا گیا۔
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا وڈرا گاندھی نے لکھنؤ میں اس موقع پر منعقد پروگرام میں حصہ لیا۔اس دوران انہوںنے آئین کا پریمبل پڑھا، جسے وہاں موجود کارکنوں نے دہرایا، اس کے ساتھ ہی ملک کےمختلف ریاستوں میں یہ پروگرام منعقد کیا گیا اور جھنڈا مارچ نکالا گیا۔ کارکنوں نے متعلقہ ریاست کی زبان میں آئین کا پریمبل پڑھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.