لکھنؤ 03 جنوری(یو این آئی)بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے راجستھان کے ضلع کوٹہ کے ایک اسپتال میں 100 سےزائد بچوں کی اموات پر وہاں کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کے بیان کو شرمناک قرار دیتے ہوئےکانگریس کی صدر سونیا گاندھی سے ان کی جگہ کسی اورکو وزیر اعلیٰ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
بی ایس پی کی سربراہ نے جمعہ کوٹویٹ کیا کہ وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کا سیاسی اور غیر حساس بیان بازی کرنا شرمناک ہے۔کانگریس کے رہنماؤں کی جانب سے اس معاملے پر محض ناراضگی ظاہر کرنا ہی کافی نہیں ہے بلکہ گہلوت کو
فوراً برخاست کرکے کسی اور کو وزیر اعلیٰ بنایا جانا چاہیے ورنہ مزید بچوں موت ہوسکتی ہے۔
انہوں نے ایک دیگر ٹویٹ میں کہا کہ اگر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کوٹہ جاکر ہلاک ہونے والے بچوں کی ماؤں سے نہیں ملتی ہیں تو یہاں ابھی تک کسی بھی معاملے میں اترپردیش متاثرین کے اہل خانہ سے ملنا محض ان کا سیاسی مفاد اور ریاکاری ہی مانی جائے گی جس سے اترپردیش کے عوام کو محتاط رہنا چاہیے۔
انہوں نے الزام رعائد کیا کہ راجستھان کے وزیر اعلیٰ اپنی کمیوں کو چھپانے کے لیے غیر ذمہ دارانہ بیان بازی کر رہے ہیں۔