رائے بریلی/17اپریل(ایجنسی) کانگریس کی سینئر رہنما سونیا گاندھی اپنے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی کے دوروزہ دورے پر آج شام یہاں پہنچیں۔
مسز گاندھی اپنے بیٹے اور کانگریس صدر راہل گاندھی کے ساتھ اپنے کارکنان سے ملاقات کریں گی۔21 اپریل کو بی جے پی کی ریلی کے علان کے بعد مسز گاندھی یہاں دوروزہ دورے پر آئیں
ہیں۔ اس ریلی کے دوران کانگریس کے دو ارکان اسمبلی کے اپنے حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شمولیت کا امکان ہے۔
پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ آج شام مسز گاندھی یہاں پہنچ رہی ہیں۔ کل وہ بھوے موئو کے مہمان خانہ میں عوام سے ملاقات کریں گی۔ مسز گاندھی فروری میں میں ہی رائے بریلی آنا چاہتی تھی مگر خراب صحت کے سبب وہ نہیں آسکیں۔