نئی دہلی، 5 اپریل (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نےکانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے منگل کو کہا کہ محترمہ گاندھی اپنے خاندان سے باہر نظر نہیں دیکھتیں اس لئے کانگریس پارٹی ایک ہی خاندان تک محدود ہے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مسٹر ٹھاکر نے کہا، 'ہم محترمہ گاندھی کی تشویش کو سمجھتے ہیں کیونکہ وہ گاندھی خاندان سے باہر
نہیں دیکھتی ہیں۔ خاندان کے بھی سب لوگ کوشش کرکے دیکھ چکے ہیں، انتخابات میں کانگریس کا کھاتا بھی نہیں کھل رہا۔ امیدواروں کی ضمانت ضبط ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کانگریس کے انتخابات کی کمان مغربی بنگال میں سنبھالی تو ریاست میں کھاتا بھی نہیں کھلا۔ اس کے بعد اترپردیش میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے چارج سنبھالا توان کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوگئیں۔