نئی دہلی/24مئی(ایجنسی) آندھرا پردیش کے وزیر اعلی اور تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے سربراہ این چندرابابو نائیڈو کے بیٹے نارا لوکیش اسمبلی انتخاب ہار گئے-
نائیڈو
نے لوکیش کو اپنے سیاسی جانیشن کے طور پر پیش کیا تھا، مگر وہ امراوتی کے حصے منگلاگیری اسمبلی حلقہ میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے اے-راماکرشنا ریڈی سے 5200 ووٹوں سے ہار گئے-