حیدرآباد8 نومبر(یواین آئی) تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راماراو نے کہا ہے کہ بعض افراد اداکار سونو سود کے سیاست میں آنے کے خوف سے ان کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ سونو سود ان
کے خلاف آئی ٹی اور ای ڈی کے چھاپے بھی مارے گئے۔
وزیر موصوف نے آج حیدرآباد کے ایچ آئی سی سی میں تلنگانہ سوشل امپیکٹ گروپ کے زیراہتمام کوویڈ وارئیرس کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔