the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ۲۸ اگست [یو این آئی] قومی دارالحکومت کے کچھ حصوں کو بارش نے خاصہ نشانہ بنایا۔ جس سے شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 26.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ رطوبت میں کمی آ جانے سے راحت تو ملی لیکن کچھ علاقوں میں سڑکیں ڈوب جانے سے ٹریفک جام کی اطلاع بھی ملی ہے۔
ہوا میں نمی 77 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے شام تک ہلکی ہلکی بارش کے امکان کے ساتھ عام طور پر ابر آلود آسمان کی پیش گوئی کی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس ہونے کا امکان ہے۔
غازی آباد، چھپرولہ، بلب گڑھ ، فرید آباد ،



میرٹھ ، باغپت ، مودی نگر اور دہلی کے الگ الگ مقامات بارش سے متاثر بتائےجاتے ہیں۔
محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی طرف سے ایک ‘اورنج’ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ بارش سے ٹریفک کی نقل و حرکت متاثر ہوسکتی ہے۔اس طرح لوگوں کو پہلے سے اپنے سفر کی منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ الرٹ دہلی اور قومی دارالحکومت خطے (این سی آر) کے لئے جاری کیا گیا ہے۔
لوگوں کو یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ وہ اپنی منزل کا رخ کرنے سے پہلے اپنے راستوں پر ٹریفک کی بھیڑ کو چیک کریں ، ٹریفک کے مشوروں کی پیروی کریں اور بارش سے انتہائی متاثر علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.