حیدرآباد26نومبر(یواین آئی) تلنگانہ پولیس کے سربراہ مہیندر ریڈی نے کہا ہے کہ بعض فرقہ پرست عناصر حیدرآباد میں گڑبڑ پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں امن و امان
میں رخنہ پیدا کرنے کے منصوبے کے سلسلہ میں انہیں مخصوص اطلاعات ملی ہیں۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاست دانوں کی اشتعال انگیز تقاریر پر قانونی جائزہ لیا جارہا ہے۔