بوساسو/28اپریل(ایجنسی) صومالیہ کے گلکایو شہرمیں آج ایک خودکش حملہ آور نے فوجی کیمپ میں داخل ہو کر خود کو دھماکہ خیز مادے سےاڑا لیا۔اس خودکش حملہ میں چار فوجی افسران ہلاک ہو گئے ۔ خودکش حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم القاعدہ سےمنسلک شباب گروپ نےلی ہے۔
سٹی میئر حجری یوسف بیری نے رائٹرز کو بتایا کہ ہلاک ہونے
والے فوجی افسران میں ایک کمانڈر اور دو کرنل شامل ہیں۔پولیس اہلکار عبد الرحمان حاجی نے کہا کہ مرنےوالوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔
دہشت گردتنظیم الشباب کے ترجمان ابومصعب نے کہا کہ انہوں نےحملہ کرکے پانچ افراد ہلاک کوہلاک کیاہے۔ الشباب صومالیا کی حکومت کو ہٹاکر اسلامی قوانین کی بنیاد پر اپنی حکومت بنانا چاہتےہیں۔