the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،4 مئی (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں پھنسے مزدوروں سے کرایہ وصولنے کے حکومت کے فیصلے پر حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ معمہ حل نہیں کر پا رہے ہیں کہ جب ریل کی وزارت وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے ڈیڑھ سو کروڑ روپے سے زیادہ کا ایک بڑا تعاون کر سکتی ہے تو وہ مزدوروں کو بلا معاوضہ گھر کیوں نہیں پہنچا پا رہی ہے۔
مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کرکے پیر کو کہا’’ایک طرف ریلوے دوسری ریاستوں میں پھنسے مزدوروں سے ٹکٹ کا کرایہ وصول رہی ہے وہیں دوسری طرف ریل کی وزارت وزیر اعظم کیئر فنڈ میں 151 کروڑ روپے کا چندہ دے رہی ہے۔ ذرا یہ گتھی سلجھایئے‘‘۔
اس دوران کانگریس خزانچی احمد پٹیل نے



کہا ’’خزانچی ہونے کی حیثیت سے کانگریس صدر سے مجھے جو ہدایت ملی ہے اس کے مطابق میں تمام ریاستوں کے کانگریس صدور سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ سارے وسائل کا استعمال کرکے گھر واپسی کے خواہاں ہر ورکرز،محنت کش کی گھر واپسی کا ریل ٹکٹ دینے کا انتظام کریں۔ ہمیں یہ کام عوامی تحریک کے طور پر کرنا ہے اور اگر کوئی دقت آئے تو کانگریس ہیڈکوارٹر سے رابطہ کریں‘‘۔
پارٹی محکمہ مواصلات کے سربراہ رند يپ سنگھ سرجےوالا نے کہا’’عوام کی خدمت کانگریس کے خون میں ہے. ہم عام لوگوں کو ساتھ جوڑ کر مزدوروں کی گھر واپسی کو عوامی تحریک بنائیں گے۔ کروڑوں محنت کش بھائیوں کے ریل کرایہ ادا کرکے کانگریس انہیں محفوظ اور باعزت طریقے سے ان کے گھر پہنچائے گی . شکریہ سونیا جی، حساس قیادت کے لئے‘‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.