نئی دہلی/11جنوری(ایجنسی) عدالت عظمیٰ 2005 کے سہراب الدین شیخ مڈبھیڑ معاملے کے ٹرائل جج بی ایچ لویا کی موت کے معاملے کی آزادانہ تفتیش سے متعلق عرضی کی سماعت جمعہ کوکرے گی۔ مہاراشٹر کے نامہ نگار بندھو راج سنبھالی لونے کی عرضی پر وکیل انیتا شنائے نے چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بینچ کے سامنے معاملے کا خصوصی طورپر ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ بے حد اہم ہے اس لئے اس کی سماعت جلد از جلد کرائی جانی چاہئے۔ جسٹس مشرا نے ان کی دلیلیں قبول کرتے ہوئے معاملے کی سماعت کے لئے جمعہ کی تاریخ مقرر کی۔
style="font-family: " jameel="" noori="" nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">
اس سے پہلے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ بار اسوسی ایشن کے 470 اراکین نے چیف جسٹس کو خط لکھ کر سہراب الدین معاملے کی ذیلی عدالت میں سماعت کرنے والے سابق جج بی ایچ لویا کی موت کی جانچ کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ خط سپریم کورٹ کے ججوں او ر ممبئی ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس کو بھی بھیجے گئے ہیں۔ بار ایسو سی ایشن نے مسٹر لویا کی مشتبہ موت کی جانچ مرکزی جانچ بیورو یا خصوصی جانچ ٹیم سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔