کابل،22ستمبر(یواین آئی) عالمی میڈیا سے ملنے والی خبروں کے مطابق افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کوخط لکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے دینے کا مطالبہ کیا اور ترجمان سہیل شاہین کو افغانستان کا سفیرنامزدکیا رپورٹ مطابق طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پیر کو اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں خطاب کرنے کی درخواست کی۔
عرب
میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیوگوٹریس کے ترجمان نے طالبان وزیرخارجہ کے خط کی تصدیق کردی ہے ۔
ترجمان کے مطابق افغانستان کی اقوام متحدہ کی نشست کے لئے درخواست 9 رکنی کمیٹی کو بھیجی گئی ہے،اس کمیٹی میں امریکہ، چین اور روس اور دیگر ممالک شامل ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کا پیرسے پہلے اس معاملے پرمیٹنگ کا امکان نہیں اس لیےشبہ ہے کہ طالبان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی اقوام متحدہ سے خطاب نہ کر سکیں۔