the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
نئی دہلی، 10 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے ہدایات دئے ہیں کہ کورونا وبا کی وجہ سے ملک بھر میں لاگو مکمل لاک ڈاؤن کے دوران مختلف تہوار کے موقع پر کسی کو بھی سماجی، مذہبی یا دیگر تقریب کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔
ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ضلع انتظامیہ اور دیگر فیلڈ ایجنسیوں کو لاک ڈاؤن کے پیش نظر جاری ہدایات پر سختی سے عمل کرانے کو کہیں اور قانون اور نظام برقرار رکھنے کے لئے تمام احتیاطی قدم اٹھائیں۔ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کے پھیلاؤ اورتشہیر کو روکنے کے لئے بھی سخت



نگرانی جانی چاہئے۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ تمام ریاستوں کو مکمللاک ڈاؤن سے متعلق ہدایات کا سب جگہ تشہیر کی جانی چاہئے جس سے سب کو ان کے بارے میں معلوم ہوا اور وہ ان کی خلاف ورزی نہ کریں۔ یہ بھی بتایا جانا چاہئے کہ ان ہدایات پر عمل نہ کرنے پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ، 2005 کی دفعات کے تحت جرمانے اور کارروائی کی جا سکتی ہے۔ ان ہدایات کے قوانین 9 اور 10 میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران کسی بھی طرح کے سماجی اور مذہبی انعقاد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزارت داخلہ نے یہ ہدایات لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد جاری کئے تھے اور بعد میں ان میں ترمیم بھی کی گئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.