نئی دہلی/18ڈسمبر(ایجنسی) گجرات اور ہماچل پردیش میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے شروع ہو گئے ہیں۔ رجحانات کی مانیں تو دونوں ہی ریاستوں میں بی جے پی حکومت بنانے جا رہی ہے۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی راجکوٹ مغرب سے الیکشن جیت گئے ہیں۔ ان نتائج سے جہاں بی جے پی دفتروں میں جشن کا ماحول ہے تو وہیں،
کانگریس کے دفاتر میں سناٹا پسرا ہوا ہے۔
بی جے پی اور کانگریس کے لیڈران ان نتائج پر اپنے اپنے انداز میں بیانات دے رہے ہیں۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی لہر بدستور برقرار ہے اور ان کی قیادت سے عوام مطمئن ہیں۔