نئی دہلی،13ستمبر(ایجنسی)سپریم کورٹ نے فیس بک اور واٹس ایپ کو آدھار سے جوڑنے کے معاملے میں مرکزی حکومت سے آج جاننا چاہا ہے کہ کیا وہ سوشل میڈیا کو ریگولرائز کرنےکےلئے کوئی رہنما ہدایات طے کررہی
ہے۔
جسٹس دیپک گپتا کی صدارت والی بینچ نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے کہ کیا وہ سوشل میڈیا کو ریگولرائز کرنے کےلئے کوئی گائڈلائن بنا رہی ہے۔
جج نے معاملے کی اگلی سماععت کےلئے 24ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔