نئی دہلی،10 اگست (یواین آئی)ملک میں کورونا کی وبا کے بڑھتے خطر کے درمیان اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اورپچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 54 ہزار سے زیادہ لوگوں کے ٹھیک ہونے کے بعد اب تک 15.35 لاکھ سے زیادہ مریض کورونا سے ٹھیک ہوگئے ہیں ۔
صحت و خاندانی بہبود کی ترقی کی وزارت کی جانب سے پیر کو جاری اعدادو شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں 54,859 لوگ انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں جس سے ٹھیک ہونے والوں کی کل تعداد 15,35,743 ہوگئی ہے۔اسی مدت میں 1007 لوگوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 44,386 ہوگئی۔ملک میں فعال
معاملوں کی تعداد اب 6,34,945 ہوگئی ہے۔
کورونا سے سب سے متاثر مہاراشٹر میں فعال معاملوں کی تعداد 1490 سے گھٹ کر 1,45,865 ہوگئے اور 390 لوگوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 17,757 ہوگئی۔اس دوران 13,348 لوگ ٹھیک ہوئے جس سے ٹھیک ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھکر 3,51,710 ہوگئی۔ملک میں سب سے زیادہ فعال معاملے اسی ریاست میں ہیں۔
آندھرا پردیش میں مریضوں کی تعداد 1626 بڑھنے سے فعال معاملے 87,112 ہوگئے ہیں۔ریاست میں اب تک 2036 لوگوں کی موت ہوئی ہے،وہیں 9097 لوگوں کے ٹھیک ہونے سے کل 1,38,712 لوگ انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں۔
جاری۔یواین آئی۔اےایم۔