سری نگر، 18 جنوری (ایجنسی) خطہ لداخ میں ضلع لیہہ کے کھرڈونگلہ ٹاپ پر برفانی تودہ گرنے سے قریب دس لوگ برف تلے دب گئے ہیں۔ برفانی تودہ گرنے کا یہ واقعہ جمعہ کی صبح سات بجے پیش آیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 'لیہہ کے کھرڈونگلہ ٹاپ پر جمعہ کی صبح
قریب سات بجے برفانی تودہ گرآیا۔ اس کے نتیجے میں ایک گاڑی جس میں دس افراد سوار تھے، برف کے نیچے دب گئے'۔
انہوں نے بتایا 'پولیس، ایس ڈی آر ایف، آرمی، اور جی آر ای ایف کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔ بڑے پیمانے پر بچاﺅ آپریشن شروع کیا گیا ہے'۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔