حیدرآباد۔ 5اکتوبر(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ مجوزہ اسٹراٹیجک نالہ ڈیولپمنٹ پروگرام(ایس این ڈی پی)کا جلد بارش کے رکنے کے بعد آغاز کیاجائے
گا۔
انہوں نے ریاستی قانون سازکونسل میں کہا کہ پہلے مرحلہ میں 858کروڑروپئے کے کام شروع کئے جارہے ہیں جس کے تحت ان علاقوں کا احاطہ کیاجائے گا جو اکتوبر2020میں ہوئی بارش کی وجہ سے پانی میں محصورہوگئے تھے۔