نئی دہلی 28 فروری(یو این آئی) دہلی پولیس کے اسپیشل کمشنر (لاء اینڈ آرڈر/امن عامہ) ایس این شریواستو ہفتے کے روز پولیس کمشنر کا اضافی چارج سنبھالیں گے۔
وزارت داخلہ
کی جانب سے جمعہ کو جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق مسٹر شریواستو موجودہ پولیس کمشنر انمول پٹنائک کے ریٹائرہونے کے بعد اضافی چارج سنبھالیں گے۔
وہ اگلے حکم تک اس عہدے پرفائز رہیں گے۔