نئی دہلی/26فروری(ایجنسی) اطلاعات و نشریات کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے ملک میں ٹیلی ویزن چینلوں کے مواد کو میعاری بنانے کی اپیل کرتے ہوئے آج کہا کہ نشریات کے سیکٹر کی طاقت کی پہچان چینلوں کی تعداد سے نہیں بلکہ ان کی طرف سے نشر کردہ مواد کے معیار کی بنیاد پر ہونی چاہئے۔
font-size: 18px; text-align: start;">محترمہ ایرانی نے یہاں منعقد ٹریسٹیریل اینڈ سیٹلائٹ براڈکاسٹنگ پر بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کے اواخر تک ملک میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 53 کروڑ ہوجائے گی اور اس معاملے میں ہندوستان چین کے بعد دوسران سب سے بڑا ملک بن جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ چالیس فیصد سے بھی زیادہ مواد آن لائن دیکھے جاتے ہیں۔