نئی دہلی 24 مئی (ایجنسی) بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے اترپردیش میں امیٹھی لوک سبھا سیٹ پر جیت درج کرانے کے لئے امیٹھی کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
محترمہ ایرانی نے جمعہ کو ایک ٹویٹ کرکے کہا، ’’ایک نئی صبح امیٹھی کے لئے، ایک نیاعہد ، شکریہ امیٹھی ’ صد صد سلام ، آپ نے ترقی پر اعتماد کیا ہے ، کمل کا پھول کھلایا ۔ امیٹھی کا شکریہ‘‘۔
محترمہ ایرانی نے اتر پردیش میں گاندھی خاندان کے روایتی امیٹھی سیٹ سے کانگریس کے صدر راہل گاندھی کو شکست دی ہے۔ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں محترمہ ایرانی اس سیٹ پر ہار گئی تھی۔ مسٹر گاندھی نے بھی امیٹھی سیٹ پر اپنی ہار تسلیم کرتے ہوئے محترمہ ایرانی کو جیت کی
مبارک باد دی ہے۔
بی جے پی لیڈر نے اس تاریخی جیت سے حوصلہ پاکر جمعرات کو مشہور شاعر دشینت کمار کی ان لائنوں کا ذکر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا، ’’کون کہتا ہے آسماں میں سراخ نہیں ہو سکتا ....’’ اس کی اگلی لائن ہے، ’’ایک پتھر تو طبیعت سے اچھالو یارو‘‘۔