جده، 9 جنوری (یو این آئی) مرکزی وزیر برائے بہبود خواتین و اطفال و اقلیتی امور محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی اور وزیر مملکت برائے خارجہ و پارلیمانی امور وی مرلی دھرن نے جدہ میں وزارت حج و عمرہ کی طرف سے منعقدہ حج و عمرہ کا نفرنس اور نمائش میں وزارت اقلیتی امور اور وزارت خارجہ کے سینئر عہدیداروں کے ایک وفد کی قیادت کی۔ کا نفرنس
میں یہ شرکت سعودی عربیہ کے جاری دورے کا ایک حصہ تھی، جس کے دوران ہندوستان اور سعودی حکومت کے در میان 7 جنوری کو حج 2024 کے لیے دو طرفہ حج معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
حج و عمرہ کا نفرنس اور نمائش ہر سال منعقد کی جانے والی ایک بین الا قوامی تقریب ہے اور اس بین الا قوامی کا نفرنس اور نمائش کا تیسرا ایڈیشن 08 تا 11 جنوری کو جدہ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔