جے پور، 20 ستمبر (ایجنسی) مرکزی وزیر کپڑا اسمرتی ایرانی نے کانگریس صدر راہل گاندھی پر الزام عائد کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی کا تعلق گاندھی خاندان کا نہیں ہونے کی وجہ سے و ہ ان کی کوئی عزت نہیں کرتے ہیں۔
ڈونگرپور میں منعقد ایک تقریب میں وزیراعظم پر راہل گاندھی کے الزام کے تعلق سے میڈیا کے ذریعے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب
میں محترمہ ایرانی نے کہا کہ راہل گاندھی کے دل میں وزیراعظم کے تئیں کوئی عزت نہیں ہے کیونکہ مسٹر مودی گاندھی خاندان سے مختلف ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ مسٹر راہل گاندھی اپنے خاندان کے وزیراعظم کی ہی عزت کرتے ہیں۔ دوسرے خاندان کے تئیں ان کے دل میں کوئی عزت نہیں ہے اور وہ بے معنی باتیں کرتے ہیں۔
مسٹر مودی گجرات کے ایک عام خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جو مسٹر راہل کوبرداشت نہیں ہے۔