نئی دہلی، 29 مئی (یو این آئی) گڑگاؤں کے نارائن اسپتال کے سینئر کنسلٹنٹ، سرجیکل آنکولوجی کے ڈاکٹر کوشل یادو نے کہا ہے کہ تمباکونوشی کرنے والے لوگوں میں کورونا وائرس کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
ڈاکٹر کوشل یادو نے کہا کہ "ڈبلیو ایچ او کے
مطابق، دنیا میں ہر سال 8 لاکھ سے زیادہ افراد تمباکو نوشی کی وجہ سے مرتے ہیں، اور تمباکو کینسر سے متعلق 25 فیصد اموات کا باعث بھی ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے یہ بھی بتایا ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والوں میں کووڈ-19 کی شدت اور ہلاکت کا 40 سے 50 فیصد زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔