بروسیلز۔ سلووینیا کے وزیر خارجہ کارل ایریاویک کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کی حکومت امید رکھتی ہے کہ سلووینی پارلیمنٹ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کے حق میں ووٹ دے گی۔ ایک پرائیویٹ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ایریاویک نے بتایا کہ ’یوروپی یونین کے تمام ممالک سلووینیا کے اس اقدام کی تائید کرتے ہیں جو پارلیمنٹ کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی تجویز پر گرین سگنل دینے پر عمل میں آئے گا‘۔
style="text-align: right;">یوروپی یونین کے 28 رکن ممالک میں سویڈن وہ پہلا ملک تھا جس نے 2014 میں سرکاری طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا تھا۔ سلووینیا کی پارلیمنٹ میں خارجہ امور کی کمیٹی کا اجلاس 31 جنوری کو ہو گا۔
اجلاس میں تجویز کی منظوری دی جائے گی جس کے بعد اسے رائے شماری کے لیے پارلیمنٹ میں ارسال کیا جائے گا۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق رائے شماری کا عمل مارچ یا اپریل میں منعقد اجلاس میں ہو سکتا ہے۔