حیدر آباد 25 مارچ (یو این آئی) تلنگانہ کے ناگر کرنول ضلع میں ایس ایل بی سی سرنگ حادثہ کے 32 ویں دن دو پہر کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جاری امدادی کارروائیوں کے دوران دوسری لاش کو نکال لیا، اس بات کی تصدیق ضلع کلکٹر بی
سنتوش نے میڈیا کو دی۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی کی شناخت اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے پراجکٹ انجینئر منوج کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
تقریباً 18 اعلیٰ ریسکیو ٹیمیں اور سینئر حکام گزشتہ 30 دنوں سے امدادی آپریشن میں مصروف تھے۔