بھوپال، 13مار چ (یو این آئی) اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہاکہ انہیں امید ہے کہ بھوپال میں منعقدہ ’ہنر ہاٹ‘ ہنر کے قدردانوں کا کمبھ ثابت ہوگا۔
مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے لال پریڈ میدان میں پورے ملک سے آئے دست کاروں، کاریگروں کے ذریعہ تیارہ غیرمعمولی دیسی مصنوعات کے 27ویں ’ہنر ہاٹ‘ کا افتتاح مسٹر
نقوی اور ریاست کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی موجودگی میں کیا گیا۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش کے طبی تعلیم کے وزیر وشواس سارنگ، چھوٹی، مائکرو اور درمیانہ صنعت کے وزیر اوم پرکاش سکھلیچا مہمان خصوصی کے طورپر موجود رہے۔ اقلیتی امور کی مرکزی وزارت کے سکریٹری پی کے داس، دیگر سینئر حکام اور ریاستی حکومت کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود رہے۔