: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 5 ستمبر (یو این آئی )ہندوستان اورسعودی عرب نے ریاض، سعودی عرب دفاعی تعاون کی مشترکہ کمیٹی(جے سی ڈی سی) کی میٹنگ کے چھٹے ایڈیشن کا انعقاد کیا دونوں ممالک نے دیرینہ اور کثیر جہتی دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے نئی راہوں پر تبادلہ
خیال کیا فوجی، تربیت، دفاعی صنعت، تحقیق و ترقی وغیرہ جیسے شعبوں میں مصروفیت اور تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے تفصیلی بات چیت ہوئی ہندوستان اورسعودی عرب کے درمیان خوشگواراور دوستانہ تعلقات ہیں، جن کی بنیاد صدیوں پرانے اقتصادی اور سماجی و ثقافتی تعلقات پر ہیں۔