the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی ، 2 جولائی (یو این آئی) مرکزی وزیر برائے ہیوی انڈسٹریز اینڈ پبلک انٹرپرائزز پرکاش جاوڈیکر نے جمعہ کے روز 6 ٹکنالوجی انوویشن پلیٹ فارموں کا افتتاح کیا، جو ہندوستان میں عالمی سطح پر مسابقتی مینوفیکچرنگ کے لئے ٹکنالوجی کی ترقی پر توجہ مرکوز کریں گے  مسٹرجاوڈیکر نےایک آن لائن پروگرام میں کہا کہ شری کہا کہ ’ ہائی اینڈ ٹکنالوجی‘ میں اختراع سے ملک کے لئے دولت پیدا کی جا سکتی ہے ۔ ملک میں مقامی ضرورتوں کے مطابق انوویشن کیا جانا چاہئے اور ملک کو ’خود انحصارہندوستان‘ کی طرف لے جانا چاہئے
انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم ’آزادی کا امرت مہااتسو، آزادی کے 75 سال‘ کے جشن کے موقع پر قوم کے لئے ایک تحفہ ہیں اور ملک



کے تمام تکنیکی وسائل اور اس سے متعلقہ صنعتوں کو ایک جگہ پر لانے اور شناخت کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا ۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ چھ ٹکنالوجی پلیٹ فارموں آئی آئی ٹی مدراس، سنٹرل مینوفیکچرنگ ٹکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (سی ایم ٹی آئی) ، انٹرنیشنل سنٹر فار آٹوموٹو ٹکنالوجی (آئی سی اے ٹی) ، آٹوموٹو ریسرچ ایسوسی ایشن آف انڈیا (اے آر اے آئی) ، بی ایچ ای ایل اور ایچ ایم ٹی کے آئی آئی ایس سی بنگلور کے ساتھ تعاون سے تیار کیا گیا ہے ۔ یہ پلیٹ فارم ملک میں عالمی سطح پر مسابقتی مینوفیکچرنگ کے لئے ٹیکنالوجیز کی ترقی پر توجہ مرکوز کریں گے ۔ ان پلیٹ فارم پر 39 ہزار سے زائد طلباء ، ماہرین ، ادارے، صنعتیں اور لبارٹریاں پہلے ہی رجسٹرڈ ہوچکی ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.