نئی دہلی،25فروری(یواین آئی)سریم کورٹ کے چھ جج ایچ 1این 1 فلو سے متاثر ہیں۔یہ اطلاع سپریم کورٹ کے ہی ایک جج ڈی وائی چندر چوڑ نے کھلی عدالت میں منگل کو دی۔
جسٹس چندر چوڑ نے دہلی میں تشدد کے معاملے میں ہوئی سماعت کے دوران کہا کہ عدالت عالیہ کےچھ ججوں کو فلو ہوگیا ہے۔اس لئے کئی معاملوں کی سماعت نہیں ہو پارہی ہے۔جسٹس چندرچوڑ نے وکیلوں اور سپریم کورٹ کے اسٹاف کو محتاط رہنے کی صلاح
دی۔
انہوں نے کہا،’’ہمارے چھ ساتھی جج ایچ 1این 1 فلو میں مبتلا ہیں۔ججوں نے چیف جسٹس سے اس بارے میں بات کی ہے اور ان سے سپریم کورٹ کےججوں ،اسٹاف کے ٹیکاکاری کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔‘‘
جسٹس چندرچوڑ نے کہاکہ چیف جسٹس نے اس مسئلے پر بات کرنےکےلئے سپریم کورٹ بار اسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ بلائی ہے۔
اس دوران اتنا ہی نہیں جسٹس سنجیو کھنہ نے عدالت میں منگل کو ماسک پہن کر کام کیا۔