the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 4 ستمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے قومی اہلیت کے ساتھ داخلہ امتحان (این ای ای ٹی) اور مشترکہ داخلہ امتحان (جے ای ای) امتحانات ملتوی کرنے کے لئے دائر نظرثانی کی درخواست جمعہ کے روز خارج کردی سپریم کورٹ کی جانب سے نظرثانی درخواست مسترد ہونے کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ جے ای ای اور نیٹ کا امتحان ملتوی نہیں کیا جائے گا۔
جسٹس اشوک بھوشن، جج بی آر گوئی اور جسٹس کرشنا مراری پر مشتمل بنچ نے چھ غیر بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں کے کابینی وزیروں کی جانب سے دائر نظرثانی کی درخواست کو خارج کردیا۔
نظرثانی کی درخواست مغربی بنگال کے ملے حلقہ، جھارکھنڈ کے رمیشور اوراون، راجستھان کے رگھو شرما، چھتیس گڑھ کے امرجیت بھگت، پنجاب کے بی ایس سدھو اور مہاراشٹر کے



اودے رویندر ساونت کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
چھ غیر بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں کے کابینہ کے وزرا نے نیٹ اور جے ای ای امتحانات ملتوی کرنے کے لئے نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی۔ یہ عرضی عدالت کے 17 اگست کو دیئے گئے حکم پر نظر ثانی کرنے کی درخوست کرنے کے لئے دائر کی گئی تھی۔
سترہ اگست کو عدالت عظمیٰ نے نیٹ اور جے ای ای امتحانات ملتوی کرنے کی درخواست خارج کردی تھی۔ اس دن بنچ کی صدارت کرنے والے جج ارون مشرا نے کہا کہ امتحان ملتوی ہونے سے طلباء کی زندگیاں بحران میں آجائیں گی۔ زندگی کو کووڈ ۔19 میں بھی آگے بڑھنا چاہئے، کیا ہم صرف امتحان روک سکتے ہیں؟ ہمیں آگے بڑھنا چاہئے اگر امتحان نہیں ہوئے تو کیا یہ ملک کا نقصان نہیں ہوگا؟ طلباء تعلیمی سال سے محروم ہوجائیں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.