جموں، 20 دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے سینئر اور سابق مرکزی وزیر غلام نبی آزاد نے حد بندی کمیشن کی تجاویز پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں خطوں میں برابری
کی بنیاد پر سیٹوں کی تقسیم ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چھ سیٹیں خط چناب، اُدھم پور اور کٹھوعہ کو ملنی چاہئے۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے ڈوڈہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔