حیدرآباد،27 دسمبر (یواین آئی) تلنگانہ - چھتیس گڑھ سرحدی علاقے پر جنگل سے گھرے ایک علاقے میں پیر کی صبح سلامتی دستوں کے ساتھ ہوئی فائرنگ میں چھ ماؤنواز مبینہ طورپر مارے گئے ہیں۔
بھدرادری
کوٹھاگوڈیم ضلع کی پولیس کے مطابق ،یہ واقعہ سکما ضلع (تلنگانہ- چھتیس گڑھ سرحد) کے تحت آنے والے جنوبی بستر علاقے میں صبح ساڑھے چھ سے ساڑھے سات بجے کے درمیان ہوا۔
یہاں پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر اس علاقے میں تلاشی مہم چلائی تھی۔