ٹوکیو،4 ستمبر (ایجنسی) مغربی جاپان میں منگل کو آئے زبردست سمندری طوفان سے کم از کم چھ لوگوں کی موت اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔
تیز ہواوں اور اونچی لہروں کی وجہ سے کانسائی انٹرنیشنل
ایئرپورٹ کو بند کرنا پڑا اور ہوائی اڈے کو اہم جزیرہ سے جوڑنے والا پل ایک جہاز کی زد میں آکر تباہ ہوگیا ہے۔
اس طوفان کی تیزی کے پیش نظر جاپانی حکومت نے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے سے متعلق مشورہ جاری کردیا ہے اور سینکڑوں پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا ہے۔