واشنگٹن، 10 نومبر (رائٹر) امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر سے وہاں کے تازہ حالات پر بات چیت کی۔
سعودی عرب میں بدعنوانی کے نام پر انتظامیہ میں اعلیٰ سطح پر درجنوں
گرفتاریاں کی جا چکی ہیں۔
امریکہ کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیتھر نيورٹ نے کہا امریکہ نے آٹھ نومبر کو لبنان کے وزیر اعظم کے عہدہ سے اچانک استعفی دینے والے سعد الحريري سے ملاقات کی تھی۔