the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، یکم ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک میں زبردست معاشی بحران پیدا ہوا ہے اور اس سے نکلنے کے لیے ایک نئے معاشی نقطہ نظر کی اشد ضرورت ہے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ ملک اس وقت ایک سنگین معاشی بحران میں پھنسا ہوا ہے وزیر خزانہ ان حالات کو نہیں سمجھ رہی ہیں ، اس لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو خود آگے آنا چاہیے اور ماہرین سے بات کرنی چاہیے اور ملک کو اس بحران سے نکالنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ پیدا ہونے والی



معاشی صورتحال سے نکلنے کے لیے ایک نئے انداز کی ضرورت ہے۔ نوٹ بندی اور میڈ ان انڈیا جیسے مودی کے خیالات ناکام ہو چکے ہیں ، اس لیے انہیں کانگریس کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔
مسٹرراہل گاندھی نے کہا کہ اس وقت ملک میں نہ صرف معاشی بحران ہے بلکہ قیادت کا بحران بھی پیدا ہوا ہے۔ وزیر اعظم حالات دیکھ کر گھبرائے ہوئے ہیں اس لیے وہ ہر مسئلے پر خاموشی اختیار کرتے ہیں لیکن خاموشی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ہماری حالت کو بھی سمجھتا ہے اس لیے وہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.