نیویارک، 13 دسمبر(یو این آئی)فوربس نے مرکزی ویزر خزانہ نرملا سیتا رمن کو دنیا کی 100 طاقتورترین خواتین کی فہرست میں 34واں مقام دیاہے۔
فہرست میں پہلے مقام پر جرمن چانسلر انجیلا مارکل اور دوسرے نمبر پر یورپی بینک کی صدر
کرسٹین لگارڈ ہیں۔
فوربس کی جانب سے جاری دنیا کی 100 طاقتورترین خواتین کی فہرست میں محترمہ سیتا رمن ملکہ برطانیہ الیزابتھ دوم اور امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی اور صلاح کار ایوانکا ٹرمپ سے علیٰ الترتیب چھ اور آٹھ مقام اوپر ہیں۔