نئی دہلی، 4 فروری (یو این آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج راجیہ سبھا میں اراکین پارلیمنٹ سے اپنے اپنے علاقوں میں وزیر اعظم انٹرنشپ اسکیم کو فروغ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم کا دوسرا پائلٹ پروگرام جنوری 2025 میں شروع ہوا ہے۔
وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے
محترمہ سیتار من نے کہا کہ یہ روزگار فراہم کرنے کی اسکیم نہیں ہے بلکہ اس اسکیم کا مقصد غیر ہنر مند نوجوانوں کو روز گار کے قابل بنانا ہے، جس کے لیے کمپنیاں آگے آئی ہیں۔ اس میں نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے ساتھ ساتھ کسی خاص شعبے میں کام کے بارے میں بھی معلومات حاصل ہوتی ہیں جس سے ان کے لیے روز گار کے حصول میں آسانی ہوگی۔