the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
واشنگٹن 16 مارچ (یو این آئی ) ہندستان کی مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتار من نے پیر کے روز امریکی وزیر خزانہ جینیٹ ایل یلن کے ساتھ عالمی معاشی نقطہ نظر، کورونا وبا اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا دونوں رہنماؤں کے مابین ٹیلیفون پر ہوئی اس گفتگو میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں معاشی اور اسٹریٹجک تعاون بڑھانےکے لئے بھی اتفاق ہوا ہے ۔ دونوں ممالک جی ۔ 20 سمیت مختلف کثیرالجہتی شعبوں میں باہمی تعاون کو مستحکم کریں گے۔
امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے



دونوں رہنماؤں کے مابین ہوئی بات چیت سے آگاہ کیا ۔ بیان کے مطابق محترمہ یلن نے ایشیاء میں امریکہ کے ایک اہم امریکی شراکت دار کی حیثیت سے ہندوستان کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کورونا کی وبا سے متاثرہ عالمی معیشت کو بہتر بنانے ، عدم مساوات کے خلاف جنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے امور پر مل کر کام کریں گے۔
امریکی وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کی مشترکہ ترجیحات کے پیش نظر دوطرفہ اور کثیرالجہتی امور پر ہندوستان کے وزیر خزانہ سیتارمن کے ساتھ مل کر کام کرنے کا بھی عزم بھی ظاہر کیا ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.