the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/سین فرانسسکو، 27 اپریل (یو این آئی) امریکہ کے دورہ پر گئیں مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بدھ کو فوڈ اسٹارٹ اپ پرفیکٹ ڈے کے شریک بانی پیرومل گاندھی سے ملاقات کی اور ان (مسٹر گاندھی) سے ملک میں کاروبار آپریشنز کو بڑھانے کے لیے ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔ پرفیکٹ ڈے فوڈس سلی کون ویلی میں واقع ایک معروف سن بیو/بایو ٹیک اسٹارٹ اپ ہے جس نے جانوروں کے ذرائع کا استعمال کرنے کی بجائے مائکروبیل فرمینٹیشن کے ذریعے دودھ پروٹین بنانے کی ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔
بائیو انجینئرز ریان پانڈیا اور پیرومل گاندھی نے 2014 میں



برکلے، کیلیفورنیا میں پرفیکٹ ڈے کی شروعات کی تھی۔
سان فرانسسکو میں وزیر خزانہ کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران مسٹر گاندھی نے پرفیکٹ ڈے کی ترقی کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا اور کمپنی کو بڑھانے اور میک ان انڈیا مہم میں شامل ہونے کے لیے ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے کی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ پرفیکٹ ڈے گزشتہ دو سال سے زیادہ عرصے سے ہندوستان میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔
'ہم نے بنگلور میں آر اینڈ ڈی سنٹر شروع کیا ہے۔ ہم نے ابھی گجرات سے باہر ایک بڑے حصول کا اعلان کیا ہے تاکہ ہندوستان سے باہر اپنے مینوفیکچرنگ بیس کو تیز کیا جا سکے۔'

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.